the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی۔
12‘ کے آخری ایپی سوڈ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

امیتابھ نے اس شو کے آخری حصے کی شوٹنگ کا ذکر اپنے بلاگ میں کیا ہے اور اسی کے ساتھ اپنے ریٹائر ہونے کی بھی بات کہی ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاک میں ریٹائرمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’’میں اب تھک چکا ہوں اور ریٹائر ہورہا ہوں...میں آپ سبھی سے معافی چاہتا ہوں.... ’کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ کا یہ آخری دن کافی طویل رہا ہے... شاید کل بہتر ہو پاؤں گا، لیکن یاد رکھئے گا... کام تو کام ہوتا ہے اور اسے پوری شدت سے کیا جانا



چاہیے‘‘۔

امیتابھ نے لکھا ہے، ’جو پیار اور اپنا پن پیدا کیا گیا وہ شوٹ کے آخری دن وداع کرتا ہے... سب ایک ساتھ جمع ہوئے.... چاہت تو کبھی نہ رکنے کی ہے لیکن آگے بڑھتے رہنا ہے .... میں امید کرتا ہوں کہ یہ جلد ہی دوبارہ ہو... کُرو اور ٹیم کافی کیئرنگ اور ہارڈ ورک تھی.... یہ ویسی چیزیں ہیں جو سیٹ سے آپ کو کھینچتی ہیں.... پوری ٹیم ساتھ اکھٹی ہوئی، جن کے پاس ایک دوسرے ساتھ گزارے کئی مہینوں کی اچھی یادیں ہیں۔
سیٹ پر پیار، کیئر، محبت اور گفٹ اور تعریف کا تبادلہ کیا گیا اور پوری ٹیم کی جانب سے بہت ہی خوبصورت ماحول رہا... آگے بڑھتے ہیں... اور آنسو بہاتے ہیں.... لیکن ایک کل نیا دن ہوتا ہے ‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.