the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
ممبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔

عامر ان دنوں امیتابھ کی فلم "ٹھگس آف ہندستان" میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرناان کے لئے ایک خواب رہا ہے جو اس فلم کے ساتھ سچ ہوگیا ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی امیتابھ کے پرستار رہے ہیں ۔

انہوں



نےبتایا "ریہرسل کے پہلے دن جب ہم ساتھ بیٹھ کر شوٹ کی پریکٹس کر رہے تھے، وہ وقت میرے لئے کافی حیرت انگیز تھا۔ میں ٹھیک سے بیٹھ بھی نہیں پا رہا تھا اور نہ ہی طریقے سے لائنیں یاد رکھ پا رہا تھا،میں ادھر سے ادھر بھاگ رہا تھا، میرے لئے ان کے ساتھ ہر ایک سین شوٹ کرنا نہایت ہی لطف اندوز تھا"۔


عامر نے اس فلم کا موازنہ پائریٹس آف دی کیریبین سے کئے جانے والی بات کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم کسی بھی دوسری فلم سے ملتی جلتی نہیں ہے۔ بھلے ہی یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر سے بھری ہے لیکن فلم کی کہانی ایک دم مختلف ہے۔
فلم کے کردار بھی ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.