ممبئی ، 9 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابق پرسنل اسسٹنٹ ویدیکا پر کاش شیٹی کو مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات پر جو ہو پولیس نے بنگلور و سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق وید یکا پر الزام ہے کہ اس نے عالیہ کے
پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سنشائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ذاتی بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 77 لاکھ روپے کا فراڈ کیا، جو مئی 2022 سے اگست 2024 کے درمیان انجام پایا۔
پولیس نے یہ گرفتاری عالیہ کی والدہ سونی رازدان کی شکایت پر درج مقدمے کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی۔