ممبئی ، 4 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم رامائن کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رامائن کو نمت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیو اور آٹھ بار آسکر ایوارڈ یافتہ وی ایف ایکس اسٹوڈیو (ڈی این ای جی ) پروڈیوس کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور ،
سائی پلوی اور یش اسٹارر فلم رامائن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
عالیہ بھٹ کو اپنے شوہر رنبیر کپور کی فلم رامائن کا ٹیزر بہت پسند آیا ہے۔
عالیہ نے انسٹا گرام پر رامائن کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ چیزوں کو الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ کسی یادگار کی شروعات ہے۔
دیوالی 2026 ہم انتظار کر رہے ہیں۔