: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 اپریل (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار امیتابھ بچن کی فلم ستے پہ ستے کے ری میک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ سال 1982 میں بنی فلم ستے پہ ستے کے ری میک کی ذمہ داری روہت شیٹی نے فرح خان کو سونپی ہے۔ اکشے کمار اس فلم میں امیتابھ بچن والے کردار میں نظر آئیں
گے۔
ہیما مالنی والے رول کے لئے دیپیکا پاڈوکون کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دیپیکا کو ان کی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں فرح خان نے ہیما مالنی والے انداز میں پیش کیا تھا۔ ستے پہ ستے امریکی میوزیکل فلم سیون برائڈرس فار سیون برادرس کا ری میک تھی۔ اج این سپی کی ہدایت میں بنی فلم آج بھی ٹی وی کے شائقین کافی پسند کرتے ہیں۔