ممبئی ، 9 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار آج 57 سال کے ہو گئے۔ اکشے کمار (اصل نام راجیو بھاٹیا) 9 ستمبر 1967 کوامر تسر ، پنجاب میں ایک متوسط طبقے کے پنجابی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا بچپن دہلی میں گزرا۔
اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، اکشے بینکاک چلے گئے اور وہاں باورچی کا کام کرنے
لگے۔ اس دوران وہ وہاں مارشل آرٹس سیکھا کرتے تھے۔ بنکاک سے واپس آنے کے بعد اکشے کمار ممبئی آگئے اور مارشل آرٹ ٹریز کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا۔
اس دوران اکشے کی ملاقات فلمساز پرومود چکرورتی سے ہوئی۔ پرومود چکرورتی نے انہیں اپنی فلم دیدار میں کام کرنے کی پیش کش کی۔ اس سے قبل حالانکہ ان کی فلم سو گندھ ریلیز ہو گئی۔