the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار سائیکو تھرلر فلم "سنڈریلا" میں کام کرسکتے ہیں۔

اکشے کمار نے 'بیل باٹم' کے بعد پروڈیوسر واشو بھاگنانی کی دوسری فلم بھی سائن کرلی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری کام 'بیل باٹم' کے ڈائریکٹر رنجیت تیواری ہی کریں گے۔

اکشے نے کہا ’’ میں ہمیشہ سے ایک سائیکو تھرلر فلم کرنا چاہتا تھا۔
اب اس زونر کی فلم کا حصہ ہوں اور اس کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔
فلم کا نام 'سنڈریلا' ہے۔
فلم کے ہدایت کار رنجیت تیواری ہیں۔
ہم جلد ہی شوٹنگ کے لیے



لندن روانہ ہوں گے۔
میں زیادہ کچھ نہیں بتاسکتا ، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ میں فلم میں سنڈریلا کا کردار نہیں نبھا رہا ہوں۔

بتایا جا رہا ہے کہ رکول پریت سنگھ اس فلم میں اکشے کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اکشے فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔
اس میں اکشے بچوں کا استحصال کرنے والے ریکیٹ کا پردہ چاک کریں گے جس کا نام سنڈریلا ہے۔
شوٹنگ اگست کے تیسرے ہفتے سے بڈاپیسٹ میں شروع ہوگی جہاں اکشے دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے۔
اس کے بعد شوٹنگ لندن میں کی جائے گی جہاں فلم کی شوٹنگ تقریبا 45 سے 50 دن تک جاری رہے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.