: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/8اکتوبر(ایجنسی) تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر تنازعہ سے اکشے کمار مشکل میں پڑ گئے ہیں. اس معاملے سے خود کو دور رکھنے والے اکشے کمار کا الزام ہے کہ فرضی ویڈیو وائرل کر کے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے، جسے لے کر انہوں نے ممبئی پولیس کے سائبر سیل میں شکایت درج کروائی ہے.
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے باندرا-کرلا کامپلیکس واقع سائبر پولیس اسٹیشن میں
شکایت درج کرائی ہے کہ ان کے ایک YouTube ویڈیو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے. یہ ان کی تصویر خراب کر رہی ہے، اب تک انہوں نے اس مسئلے پر کچھ بھی نہیں کہا.
دراصل، کچھ دن پہلے میڈیا سے سوال جواب کے دوران اکشے کمار کسی اداکارہ کے بارے میں بول رہے تھے. مگر اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ کر کے ایسا بنا دیا گیا، جس سے لگ رہا ہے کہ اکشے کمار تنوشری دتہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں.