ممبئی، 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی آنے والی فلم اسن آف سردار 2 کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم اسن آف سردار 2 کولے کر خبروں میں ہیں۔
یہ فلم سال 2012 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم اسن آف سردار کا سیکوئل ہے۔
اجے دیوگن نے
انسٹا گرام پر فلم اسن آف سردار 2 کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹر میں بہت سے لوگوں نے اجے کے سر پر پستول تانی ہے اور وہ خوفزدہ نظر آرہا ہے۔ پوسٹر میں اجے دیوگن کے ساتھ مرنل ٹھا کر ، چنکی پانڈے، روی کشن ، وند و داراسنگھ اور سنجے مشرا جیسے اداکار نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر میں ہر کوئی اجے دیوگن کی طرف پستول لے کر کھڑا ہے۔