the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریبا تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں یہ بات کم لوگوں کو ہی جانتے ہیں کہ اجے پہلے ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگن ہے ۔
اجے کی پیدائش دہلی میں 2 اپریل 1969 میں ہوئی تھی۔
ان کے والد ویرو دیوگن ہندی فلموں کے معروف اسٹنٹ مین تھے جبکہ ان کی ماں وینا دیوگن نے ایک دو فلموں کی فلمسازی بھی کی تھی۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کے سبب اجے دیوگن کا رجحان فلموں کی جانب مائل ہوگیا تھا اور وہ فلم ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

اجے دیوگن نے



ممبئی کے مٹھی بھائی کالج سے گریجویشن کیا ۔
اس کے بعد وہ فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔
اسی دوران ان کی ملاقات ککو کوہلی سے ہوئی جو ان دنوں اپنی نئی فلم پھول اور کانٹے کی کاسٹنگ میں مصروف تھے اور ایک ایسے اداکار کی تلاش میں تھے جو رومانی کردار کے ساتھ ساتھ ایکشن کے مناظر بھی بخوبی ادا کرسکے۔
اجے دیوگن کے بارے میں انہیں پتہ چلا تھا کہ وہ ایکشن اور رقص کرنے میں ماہر ہیں۔
انہوں نے اجے کو فلم میں ہیرو کے کردار کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔
اپنی پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن شائقین میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.