the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،6نومبر(یواین آئی)ہندوستانی فلمی صنعت نے آج تک مہاتما گاندھی ، جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل وغیرہ جیسے مجاہدین آزادی اور عظیم ہستیوں کے ناموں سے متاثر متعدد فلموں اور شو کوپیش کیا ہے ، لیکن اب ، شاید پہلی بار ہندوستانی فلمی صنعت نے ایک اور تاریخی ہستی اوربانی پاکستان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماء محمد علی جناح پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے،حالانکہ متعدد فلموں میں ان کا رول رکھا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پروڈیوسر کمار تورانی نے مسٹر اور مسز جناح: دی میرج دیھت شوک ہندوستان (مسٹر اور مسز جناح شادی جس نے ہندوستان کو ہلا دیا تھا)،نامی شیلا ریڈی کی کتاب کے کاپی رائٹ خریدلیے ہیں۔
انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ "ہاں ، ہم نے ابھی (کتاب کے) حقوق خریدے ہیں لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ



اس کی شکل کیا ہونی چاہئے۔"
اس کا امکان ہے کہ مذکورہ کتاب کی کہانی فیچر فلم یا ویب سیریز میں تیار کی جائے گی۔ تورانی کا کہناہے کہ اس کے لیے ، ہمیں ایک تخلیقی ٹیم کی ضرورت ہوگی جس میں ایک ڈائریکٹر اور مصنف شامل ہیوں گے۔فی الحال کچھ بھی کہنا ابھی بہت جلدی ہے۔ "کتاب" کو "ایک ناقص شادی کا گہرا مطالعہ" قرار دیتے ہوئے ،اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس نے ایک متفرق بیرسٹر (جناح) کے بین المذاہب شادی کے ذریعہ پیدا ہونے والی گپ شپ اور اسکینڈل پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کی نوعمر دلہن (اس وقت کی بمبئی سے اٹھارہ سالہ رتن بائی عرف پیٹیٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ ریڈی کی کتاب ، جو جناح کے سیاسی سفر پر مبنی ہے۔ پہلی بار تورانی کی داخلی تخلیقی ٹیم نے اس کا مطالعہ کیا۔اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک۔متاثر کن اور دلچسپ کہانی ہے۔جس پر فلم بنانے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.