ممبئی، 8 اگست (یو این آئی) نامور بالی و وڈاداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم ) 2025 میں ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ادیتی راؤ آئی ایف ایف ایم 2025 میں شرکت کرنے جارہی ہیں۔
ادیتی ایک ایسی فنکار ہیں جنہوں نے ہر پلیٹ فارم اور
میڈیم پر اپنی اداکاری سے ایک پہچان بنائی ہے ، چاہے وہ مین اسٹریم ہو یا آزاد سنیما، اوٹی ٹی ہو یا تھیٹر ، اور ہندی کے علاوہ انہوں نے تمل،
تیلگو جیسی زبانوں میں بھی بہت سے شاندار کردار ادا کیے ہیں۔ ان کی کثیر جہتی شراکت کو سراہتے ہوئے، انہیں اڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔