: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/22فروری(ایجنسی) بالی وڈ میں فلم دنگل سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو ایک اچھا موضوع ملنا چاہیے خواہ وہ شارٹ فلم ہو یا پھر چھوٹا پردہ۔
زائرہ نے بتایا کہ فنکاروں کو ایک اچھا موضوع ملنا چاہیے خواہ وہ شارٹ فلم
ہو یا پھر چھوٹا پردہ۔ میں ایک فنکار ہوں اور ایک فنکار کو صرف اچھی کہانی سے مطلب ہونا چاہیے۔چاہے وہ بڑے پردے پر ہو یا چھوٹے پردے پر۔
فی الحال زائرہ انٹرمیڈئیٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اداکارہ 'دنگل' اور 'سکریٹ سوپر اسٹار' جیسی فلموں میں عامر خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے معروف اداکار عامر خان کو 'مسٹر پیشنس' کا لقب دیا ہے۔