: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مراآباد/14فروری(ایجنسی) اداکارہ امیشا پٹیل کو مراد آباد کی ایک ایونٹ کمپنی کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں کمپنی کے مالک نے امیشا سیمت چار لوگوں کے خلاف ایس جے ایم عدالت میں مقدمہ داخل کیا ہے، معلومات کے مطابق معاملہ 16 نومبر 2016 کا ہے، مراد آباد میں ڈریم ویژن ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلانے والے پون وما کا الزام ہے کہ انکے ایک کلائنٹ کی شادی میں ڈانس کرنے
کے لیے امیشا کو 11 لاکھ روپے دیے گئے تھے اور یہ رقم راجکمار کی طرف سے نیو میکس انٹرٹیمنمٹ کمپنی کے نام سے لی گئی تھی- پون کا الزام ہے کہ انکے کلائنٹ کی شادی کے موقع پر امیشا اور انکے ساتھیوں نے مراد آباد آکر پروگرام میں شامل ہونے سے انکار کردیا اور ان سے دو لاکھ روپے کی اور مانگ کی گئی، کمپنی کے مالک نے کہا اسکے بعد امیشا بنا اطلاع دیے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ممبئی واپس ہوگئی.