: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،22 اگسٹ (ذرائع) بالی ووڈ کے نامور اداکار رضا مراد حال ہی میں ایک جعلی خبر کا شکار ہوگئے، جس میں ان کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیل رہی تھیں۔اس افواہ کے بعد فلمی اداکار کو ذہنی طور پر کافی تکلیف ہوئی اور انہوں نے اس معاملے میں پولیس سے شکایت کی ہے۔اچانک سوشل پلیٹ
فارم پر خبر وائرل ہوئی کہ رضا مراد اب ہم میں نہیں رہے۔ کئی لوگوں نے پوسٹس اور پیغامات کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کچھ لوگوں نے ان کی موت کی تاریخیں بھی شیئر کیں اور بہت سے لوگوں نے انہیں فون کرکے اس بارے میں پوچھا بھی۔یہ افواہیں اتنی تیزی سے پھیلیں کہ رضا کو مسلسل بتانا پڑا کہ وہ زندہ ہے۔