: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/10اپریل(ایجنسی) بالی ووڈ اسٹار کڈ ہمیشہ اپنے گلیمر اور پارٹیوں کو لیکر لائم لائٹ میں رہتے ہیں، لیکن اداکار مادھون کے بیٹے نے اس بات کوغلط ثابت کردیاہے، مادھون کے 12 سالہ بیٹے ویدانت vedaant نے سوئمنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے کانسی کا مڈل جیتا ہے، مادھون نے اس بات کی معلومات دیتے ہوئے ویڈیو اور فوٹو
اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، ہر اسٹار بچے کا خواب بالی ووڈ میں آنے نہیں ہوتا مادھون کے بیٹے نے ثابت کردیا ہے، ویدانت نے تھائی لینڈ میں سوئمنگ چیمپئن شپ 2018 میں 1500 میٹر فری اسٹائل میں کانسی کا مڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا.
بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مادھون نے لکھا کہ یہ میری بیوی سریتا اور میرے لیے فخر کا لمحہ ہے-