ممبئی،19 اگسٹ (ذرائع) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس میں پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار اچیوت پوتدار 91 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔اس واقعے سے تفریحی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معلومات کے مطابق اداکار نے تھانے کے ایک ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ اس افسوسناک خبر کے بعد عامر خان نے اپنے '3 ایڈیٹس' کے ساتھی اداکار کی موت پر جذباتی نوٹ کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ جیکی شراف اور روینہ ٹنڈن نے بھی غم کا اظہار کیا۔
عامر خان کے پروڈکشن
ہاؤس نے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں لکھا، 'میں اچیوت جی کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک شاندار اداکار، ایک شاندار انسان اور ایک بہترین ساتھی تھے۔ ہم آپ کو یاد کریں گے اچیوت جی۔ ان کے خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔
بتادیں کہ اداکار اچیوتا پوتدار کی سالگرہ 22 اگست کو ہے لیکن اس سے صرف تین دن قبل ہی اداکار 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔اس کے علاوہ اداکار نے '3 ایڈیٹس' میں پروفیسر کا کردار نبھایا تھا، جس میں ان کا مقبول ڈائیلاگ 'کہنا کیا چاہتے ہو' اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے۔