: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 مئی(یواین آئی) مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈکر نے رامائن سیریل کے پروڈیوسر راماننند ساگر کے بیٹے پریم ساگرکو لاک ڈاؤن کے وقت اس سیریل کے دوبارہ نشر کرنے کے لئے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ نئی نسل اس تاریخی سیریل کو دیکھ کر اپنی قدیم تہذیب
اور ثقافتی سے متعارف ہوئی ہے۔
مسٹر جاویڈکر نے مسٹر پریم ساگر کو خط لکھنے کے علاوہ انہیں آج ٹیلی فون کرکے بھی اس نشریات کے لئے شکریہ اداکیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش تھی کہ لاک ڈاؤن میں اس سیریل کودوبارہ نشر کیا جائے اور آپ نے ہماری خواہش پوری کی۔