: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،9 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ’پردھان منتری آواس یوجنا - شہری کے تحت 3.61 لاکھ مکانات کی تعمیر کے 708 تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے بدھ کے روز یہاں کہا کہ ان تجاویز کو اسکیم کے تحت مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایس ایم سی) کے 54 ویں
اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔
اسکیم کے تحت منظور شدہ مکانات کی مجموعی تعداد 112.4 لاکھ ہے اور 82.5 لاکھ زیر تعمیر ہیں یا مکمل ہوچکے ہیں، جس میں سے 48.31 لاکھ تقسیم ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم میں 7.35 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔