the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی،21اکتوبر(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ 3کاٹریلر انوکھے انداز میں لانچ کیا جائےگا۔

سلمان کے مداحوں کو ’دبنگ 3‘ کا بےصبری سے انتظار ہے۔ فلم سازاب تک فلم کے کئی پوسٹر ریلیز کرچکے ہیں۔ حالانکہ ،مداحوں کو فلم کی کہانی کے بارے میں اب بھی کوئی اندازہ نہیں ہے۔

ایسے میں فلم سےپہلے مداحوں کو فلم کے ٹریلر کا بھی بےصبری سے انتظار ہے۔  سلمان خان کے مداح دبنگ 3 کا ٹریلر دیکھنے کےلئے بھی بےحد پرجوش ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ 23اکتوبرکو دبنگ 3 کا ٹریلیر ریلیز کیا جائےگا۔ اس موقع پر سلمان خان چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے اور اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کریں گے۔
اس بار فلم کا ٹریلر انوکھے انداز میں لانچ کیا جائےگا ۔ ممبئی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ٹریلر کو لانچ کیا جائےگا۔

چنئی،بیگلورو ،حیدرآباد ،دہلی،جےپور،کولکاتہ،احمدآباد،اندور اور لکھنؤ میں ٹریلر کو ایک ساتھ لانچ کیا جائےگا۔ دبنگ 3 ،20دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی میں مالز ، ملٹی پلیکسز اور ریستوراں کو 24x7 کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔ کیا حیدرآباد میں بھی ایسا ہونا چاہئے؟

ہاں
نہیں
ضرورت نہیں
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.