the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی

سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’وانٹڈ‘‘ میں مدمقابل کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے ہونٹوں کی سرجری کرا کر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں فلم ’’ٹارزن‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی یہی نہیں انہیں بہترین اداکاری پر کئی فلمی ایوارڈ بھی دیئے گئے جب کہ اداکارہ نے پہلی ہی فلم سے کامیابی کا سفرکا آغاز کیا۔ اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’شادی نمبر 1‘‘، ’’سلام عشق‘‘، ’’نو اسموکنگ‘‘، ’’سنڈے‘‘ اور ’’وانٹڈ‘‘



شامل ہیں جب کہ اداکارہ نے سلمان خان، اجے دیوگن، جان ابراہیم سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے 2009 میں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کر لی اور فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تاہم 2013 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہو گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ فلمی دنیا سے دوری کے بعد سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کے بعد اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں جس میں ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.