ممبئی، 6 اگست (یو این آئی) شلپا شیٹی اور پریتوش ترپاٹھی سونی انٹر ٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے شو سپر ڈانسر چیپٹر 5 کی مد مقابل اپسرا کی تعلیم میں مدد کریں گی سپر ڈانسر چیپٹر 5 اپنی شاندار ڈانس پر فارمنس اور دل دہلا دینے والی کہانیوں سے سامعین کا دل
جیتنا جاری رکھے ہوئے ہے اس سیزن میں ماؤں اور بچوں کے خوبصورت تعلقات کو سلیبریٹ کیا جارہا ہے لیکن آنے والی قسط اسے ایک قدم اور آگے لے جائے گی۔
اس بار مقابلہ کرنے والوں کے والد اسٹیج پر موجود رہیں گے ، تاکہ وہ اپنے بچوں کو اس بڑے اسٹیج پر چمکتے ہوئے دیکھ سکیں۔