: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،23فروری(ایجنسی) ممبئی پولیس نے ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے، جس نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے سلسلے میں پولیس کو خبردار کیا ہے. پولیس کے ایک اہلکار نے منگل کو بتایا کہ 16 فروری کو پولیس کنٹرول پینل میں اس سلسلے میں فون آیا تھا. اس کے بعد اگلے دن پھر فون کیا گیا. پولیس کو فون کرنے والے نامعلوم شخص نے بتایا تھا کہ اس نے کچھ
لوگوں کو سلمان خان کو نقصان پہنچانے کے بارے میں بات کرتے سنا تھا. اس بات کا انکشاف نہیں ہوا ہے کہ فون کرنے میں کوئی ایک شخص بھی شامل ہے یا ایک سے زیادہ افراد شامل ہیں. ولیس کو یہ فون کال جنوبی ممبئی کے میرین لائنس اور مضافاتی ملاڈ کے پی سی او سے کیا گیا تھا. افسر نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں شکایت درج نہیں کی ہے. ان علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی تحقیقات کرکے فون کرنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے.