the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی سیاسی جماعت حضورآباد ضمنی الیکشن جیتے گی؟

ٹی آر ایس
کانگریس
بی جے پی
ممبئی: فلم راک سٹار سے  شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری بالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر امریکہ میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ خبریں ہیں کہ نرگس فخری اپنے دوست ادھے چوپڑا کے ساتھ ناطہ ٹوٹنے کے بعد کافی ڈسٹرب ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی حالیہ فلموں ہاؤس فل تھری اور اظہر کی پرموشنز میں بھی حصہ نہیں لیا اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر امریکہ جا بیٹھی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان کا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے، اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن اگر یہ سچ ہوا تو اس سے نرگس فخری کے مداحوں کو سخت دھچکا لگے گا کیونکہ وہ اظہر اور ہاؤس فل تھری کی کامیابی کے بعد انہیں مزید فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نرگس فخری کی اگلی فلم ‘بنجو’ رواں سال 23 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.