the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی) اردو ہندوستان کی بیٹی ہے اور ہندوستان میں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی اور اس کی شیرینی اور خوشبو مشک کی طرح پوری دنیا میں پہنچے۔ یہ بات وزارت فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے قومی اردو کونسل کی جائزہ میٹنگ میں کہی۔
آج یہاں قومی کونسل کی جاری ریلیز کے مطابق اس جائزہ میٹنگ میں قومی اردو کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر شاہد اختر اور ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد، مسٹر مظاہر خان (ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبر)شامل تھے۔
مسٹر پوکھریال نے اردو کونسل کے تعاون کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے جو بھی تعاون ہوگا وہ ہم وزارت کی جانب سے کریں گے۔ اردو کے لیے جتنے فنڈ کی ضرورت ہوگی ہم مہیا کرائیں گے۔مسٹر پوکھریال نے قومی اردو کونسل کی اسکیموں کی معلومات حاصل کی اور کونسل کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کونسل کے کام



کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کونسل میں اردو کے فروغ کے لیے بہت عمدہ کام کررہے ہیں لیکن اس میں نئی اسکیموں کا بھی اضافہ ہونا چاہیے۔
انھوں نے اپنی وزار ت کے انڈرسکریٹری اور ڈپٹی سکریٹری سے بھی کونسل کو نئی اسکیمو ں کی تجاویز بھیجنے کی ہدایت دی تاکہ اردو کی ترقی کو رفتار مل سکے۔ وزیر موصوف نے کونسل کے اردو کمپیوٹر کورس CABA-MDTP اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کورس سے فارغ طلبا اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انھوں نے کونسل سے ایسے طلبا کی فہرست طلب کی ہے جو کونسل کے مراکز سے فارغ ہوکر اچھے عہدوں پرفائز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انھیں وزارت میں دعوت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انھیں اعزاز سے نوازیں گے۔ انھوں نے کونسل کے مراکز میں شفافیت لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ڈائرکٹر اور وائس چیئرمین سینٹر والوں کو بغیر اطلاع دیے کمپیوٹر مراکز کا دورہ کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.