ذرائع:
یونین پبلک سروس کمیشن نے 2025 کے سِول سروسز مینس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان میں شامل امیدوار اپنے نتائج UPSC کی سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے
ہیں۔سرکاری اطلاع کے مطابق، مجموعی طور پر 2,736 امیدوار مینس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب وہ اگلے مرحلے، یعنی پرسنالٹی ٹیسٹ ، میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ تین امیدواروں کے نتائج عدالت میں زیر التوا مقدمات کی وجہ سے مؤخر رکھے گئے ہیں۔