: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/18مئی(ایجنسی) نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ریختہ فاؤنڈیشن نے اردو ادب کے طلبا کے لئے نصابی مواد تک رسائی میں حائل دشواریوں کے پیش نظر ریختہ ویب سائٹ پر ایک ایسا گوشہ متعارف کرایا ہے جس میں ملک کی بیشتر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جاری اردو نصابات شامل ہیں۔ ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو صراف نے بتا یا کہ چونکہ زیادہ تر نصابی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں ہیں ،اور آن لائن اسپیس میں ان کی موجودگی بہت بے ترتیب ہے۔ اس لئے بڑے مربوط طریقے سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ طلبا اپنے تعلیمی ادارے کے نام پر کلک کرتے ہی جاری نصاب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور شامل متون اور کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی نوعیت کی یہ پہلی نصابی سہولت ہے۔ مسٹر صراف نے بتایا کہ ویب سائٹ پر موجود اس گوشے میں فی
الحال ملک کے17 تعلیمی اداروں میں رائج بی ۔اے اور ایم ۔اے کے نصاب شامل ہیں۔ اس فہرست میں مزید تعلیمی اداروں کو شامل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لائبریریوںمیں کتابیں محدود ہوتی ہیں۔اس لئے طلبا کو کئی طرح کی مشکلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔' ہماری یہ کوشش انہیں دشواریوں پر قابو پانے اور طلبا کو نصاب کے حوالے سے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت ہے۔ اس سمت میں ہم اور بھی کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو جلد اردو طلبا کی دسترس میں ہوں گے۔' ریختہ کی طرف سےاس فیچر کے استعمال اور اس سے استفادے کو آسان بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے نام سے متعلقہ نصاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔جسے آف لائن بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ تعلیمی ادارے کے نام پر کلک کرتے ہی مکمل نصاب کھل جاتا ہے۔ طلبا نصاب میں موجود کوئی بھی کتاب ،غزل ، نظم، قصیدہ ،مثنوی، مرثیہ ،افسانہ،ڈرامہ، خاکہ اور انشائیہ صرف ایک کلک پر پڑھ سکتے ہیں۔