: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 7؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ/جے آر ایف امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسس کا 4؍ستمبر2017 سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کوچنگ کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28؍ اگست مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر پی ایس منور حسین ، جوائنٹ رجسٹرارو نوڈل آفیسر‘ یو جی سی کوچنگ اسکیمس کے بموجب نومبر کے پہلے ہفتے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان /جے آر ایف میں شرکت کرنے والے طلبہ اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہاں
اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، مینجمنٹ، سوشل ورک‘ کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن اور جغرافیہ کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و تعلیمی رحجان (Teaching aptitude)کی تربیت کی خصوصی کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی ۔ خواہش مند طلبہ کمرہ نمبر 02سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافٹ منسلک کریں جو بحق مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل اداہو۔مزید معلومات کے لیے 040-23008436 فون نمبر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔