the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
حیدرآباد، 10 مئی (راست) ٹی ایس میسا اردو آفیسرز یونٹ کی جانب سے آج بروز هفتہ دسویں اور انٹر میڈیٹ میں نمایاں نشانات سے کامیاب طلباء و طالبات کے لیے ایک تہنیتی تقریب مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹوٹ میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں شہر کے مختلف علاقوں سے سرکاری اسکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پچاس منتخب طلباء و طالبات میں ٹی ایس میسا اردو آفیسرز یونٹ کی جانب سے توصیف نامہ اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔ 
اس موقع پر شعبہ تعلیم سے جڑے ماہرین اور لکچرر س نے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ 
موظف لکچرر محمد ظہیر الدین نے اس موقع پر دلنشیں انداز میں طلباء سے گفتگو کی اور انہیں اپنے مستقبل کے لیے ابھی سے سخت محنت کر نے کا مشورہ دیا۔۔ 
اُنہوں نے کہا کہ اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے محنت ضروری ہے او وہی آگے زندگی میں کام آنے والی ہے۔
پروگرام کی نظامت اردو آفیسر محمد یونس نے کی اور محمد اعجاز نے پروگرام کو ترتیب دیا۔ 
محمد اعجاز نے اس موقع پر ٹی ایس میسا اردو آفیسرز یونٹ کی سرگرمیوں اور کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنظیم کی حیثیت سے ٹی ایس میسا اُردو آفیسرز یونٹ نہ صرف ملازمین بلکہ سماج کے دیگر طبقوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے



گی۔ 
اس موقع پر سید نعیم الدین نے کہا کہ اولیاء طلباء اپنے بچوں میں کسی طرح کا امتیاز نہ کریں اور لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دلائئیں۔ 
اُنہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو چاہئے وہ اپنی زندگی کا مقصد طے کرے ۔ اور پھر اس کے حصول کے لیے جدو جہد کرتا رہے۔ 

شعبہ تعلیم سے وابستہ سرکاری معلم محمد عرفان نے اس پروگرام کو منظم کرنے اور طلباء کی تفصیلات جمع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے کئی شاگرد بھی ان منتخب طلباء میں شامل رہے۔ 

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معروف مدرس تاج الدین نے کہا کہ محنت کے ساتھ ساتھ اگر طلباء محبت سے تعلیم حاصل کریں تو بہتر نتائج آ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کا مقصد تربیت ہے اور بہتر اخلاق ہے۔ 

اس موقع پر طلباء میں توصیف نامہ کے ساتھ دو معلوماتی کتابیں بھی اُنہیں بطور تحفہ دی گئیں۔ بڑی تعداد میں طلباء کی حاضری اور ان کی دلچسپی نے منتظمین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔ 
منتظمین نے طلباء اور اُن کے والدین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آگے بھی انہماک سے تعلیم جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ 
طلباء نے اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی سے خوش ہیں اور آگے بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ 
طلباء نے ایم بی بی ایس ، انجنیرنگ اور دیگر شعبہ حیات میں آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.