: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 14 جنوری (ذرائع) انٹرمیڈیٹ امتحانات 2021 اپریل کے آخری ہفتہ تک منعقد ہونے کا امکان ہے- اس سے پہلے طلبا کو پرایکٹیکل امتحان دینا ہوتا ہے، جو اپریل کے دوسرے ہفتہ میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے-
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی طرف
سے انٹرمیڈیٹ تھیوری اور پرایکٹیکل دونوں امتحانات کے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا- ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو کلاس 9 اور اس سے اوپر کی کلاسوں کو 1 فروری سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے- اسکے ساتھ ہی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فیس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔