the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،27اپریل(یو این آئی)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بقیہ پیپرزکے لئے امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی ہو گا۔ ڈاکٹر نشنک نے پیر کو یہاں لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کی سی بی ایس سی کے باقی امتحانات کب ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن



کے29 بنیادی مضامین کے جن پیپرس کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں ان کےامتحانات اب تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے کی صورت میں لئےجائیں گےلیکن جو اختیاری مضامین ہیں ان کے امتحانات نہیں ہوں گے،ان کا فیصلہ داخلی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کے تعلق سے وہ تناو میں نہ رہیں بلکہ تفریح کے ساتھ پڑھیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم میں مزید توسیع کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.