مانو لکھنو کیمپس میں وائس چانسلر کے دست مبارک سے کیسے انھیں بھلائیں کی رسم
رونمائی
لکھنو 20 اگست (یو این آئی) اس کتاب کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ہم اپنے اکابرین کے روشن نقوش کو کس طرح یاد رکھیں، جو کہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں وہ کیا لوگ تھے جنھوں نے مختلف راہ علوم و
فنون میں مہارت حاصل کی اور اپنے بعد والوں کے لیے ایک روشن نقش چھوڑ گئے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے لکھنو کیمپس میں شعبہ اردو کے استاذ ڈاکٹر عمیر منظر کے خاکوں پر مشتمل کتاب کیسے انھیں بھلائیں کی رسم رونمائی کے موقع پر کیا۔