حیدرآباد،٣٠ اپریل (ذرائع) تلنگانہ ریاست کے دسویں جماعت کے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سال ریاست بھر میں مجموعی کامیابی کی شرح 92.78 فیصد رہی۔
لڑکیاں ایک بار پھر کامیابی میں بازی لے گئیں، جن کی کامیابی
کی شرح 94.26 فیصد رہی، جب کہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 91.32 فیصد رہی۔
نتائج کی تفصیلات کے مطابق 4,629 اسکولوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔ ضلع سرسلہ میں سب سے زیادہ یعنی 96.29 فیصد طلباء کامیاب ہوئے جبکہ ونپرتی میں سب سے کم، یعنی 73.97 فیصد کامیابی ریکارڈ کی گئی۔