حیدر آباد 2 مئی (یو این آئی) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری نوین نکولس نے بتایا کہ گروپ 1 کی ملازمتوں کو پر کرنے پری لمنری امتحان 9 جون کو منعقد کیا جائے گا۔
کمیشن نے پہلے 563 ملازمتوں کو پُر کرنے گروپ 1 کا
نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے لئے 4 لاکھ 3 ہزار افراد نے درخواستیں دی ہیں۔ بڑی تعداد میں درخواستوں کے پیش نظر کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پری لمنری امتحان کمپیوٹر پر مبنی طریقہ سی بی آرٹی کے
بجائے او ایم آر طریقہ سے لیا جائے گا۔