: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ گورنمنٹ نے کاماریڈی اقلیتی اقامتی جونئیر کالج پرنسپل محمد امتیاز علی کو بہترین پرنسپل ایوارڈ سے نوازا
تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے کاماریڈی اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کے پرنسپل محمد امتیاز علی کو شاندار تعلیمی نتائج پر مبارکباد دیتے ہوئے “بہترین پرنسپل ایوارڈ” سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق مفتی حسین احمد حسامی عربی ٹیچر کی اطلاع کے بموجب، کاماریڈی اقلیتی جونیئر کالج نے اس سال انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 100 فیصد شاندار نتائج حاصل کیے اور ریاست بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس
پر کالج کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ (دوسرا انعام) دیا گیا۔ “لیڈرشپ فار ایکسیلنس” پروگرام کے دوران وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین، تلنگانہ اقلیتی گروکل کے وائس چیئرمین فہیم قریشی اور ٹمریز سیکرٹری بی شفیع اللہ نے مشترکہ طور پر پرنسپل محمد امتیاز علی اور کالج کے تدریسی عملے کو بہترین نتائج پر خراجِ تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پرنسپل محمد امتیاز علی کی شب و روز محنت، اساتذہ کی لگن اور ادارے کی منظم قیادت کے باعث کالج نے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جو نہ صرف کاماریڈی بلکہ پوری ریاست کے لیے فخر کا باعث ہے۔