حیدر آباد 24 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کے ہر حلقہ میں جاب میلے منعقد کر کے بے روز گاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے
جائیں گے۔
انہوں نے آج کھمم ضلع کے اپنے حلقہ انتخاب وائر میں میگا جاب میلہ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال کے دوران 55 ہزار سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں۔