the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
تلنگانہ (29 اپریل 2026) تلنگانہ کے دسویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مارلی۔ حکومت کے مشیر کے. کیشوراؤ، محکمہ تعلیم کی سیکریٹری یوگیتا رانا اور اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر نوین نکولس نے بدھ کی دوپہر نتائج کا اعلان کیا۔ان نتائج میں لڑکیوں کی برتری برقرار رہی ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبہ کو کے کے نے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ کامیاب نہیں ہو سکے وہ وقتی جذبات میں آ کر کوئی سخت قدم نہ اٹھائیں، بلکہ سپلیمنٹری امتحانات کی بہتر



تیاری کر کے دوبارہ کامیابی حاصل کریں۔اس سال دسویں جماعت کے امتحانات 14 مارچ سے 16 اپریل تک منعقد ہوئے تھے جن میں 5,28,239 طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں سے 4,97,312 طلبہ کامیاب قرار پائے۔یوگیتا رانا کے مطابق لڑکیوں کا پاس فیصد 96.26 رہا جبکہ لڑکوں کا 94.07 فیصد رہا۔ 5,731 اسکولوں کے طلبہ نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔ تاہم 6 پرائیویٹ اسکولوں میں ایک بھی طالب علم پاس نہیں ہو سکا۔معلومات کے مطابق مولوگو ضلع کے طلبہ نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ 89.23 فیصد پاس ریکارڈ کے ساتھ حیدرآباد ضلع سب سے آخر میں رہا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.