: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 01 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے تلنگانہ میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلبہ کو ریاستی حکومت کے ڈومیسائل سے متعلق ریزرویشن کا فائدہ دینے کے ریاستی حکومت کے اصول (رول) کو برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چند رن کی بینچ نے پیر کو تلنگانہ حکومت کی اپیل کو قبول کر لیا۔ عدالت
نے یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی درخواست پر دیا جس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال اس رول کو من مانی قرار دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ڈومیسائل رول ان مستقل رہائشیوں کے بچوں کو داخلے سے محروم کر دے گا جو چند سالوں کے لیے ریاست سے باہر چلے گئے تھے۔