the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بارہ طلبہ نے حاصل کیا  10/10 سی جی پی اے ۔  پرفیکٹ 10/10 سی جی پی اے اسکور کرنے والے طلبہ کے لئے 25 ہزار روپیے پر مشتمل جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ کا اعلان


حیدرآباد ۔ 10 مئی ( پریس نوٹ) ایک دن پہلے انٹرمیڈیٹ اور پھر ایس ایس سی ،ایم ایس  کے تعلیمی اداروں کی  شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج جاری   دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد ایم ایس کریٹیو اسکول کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 96 فیصد رہا ۔
  12  طلبہ نے  پرفکٹ  10/10 سی جی پی اے  اسکور کئے۔ اس طرح 31 طلبہ نے 9.8 ، 66 طلبہ نے 9.7 ،
67 طلبہ نے 9.6 ، 83 طلبہ نے 9.5، 85 طلبہ نے 9.4، 120طلبہ نے 9.3 ، 161 طلبہ نے 9.2 ، 198



طلبہ9.0  سی جی پی اے اسکور کیا ۔ 
ایم ایس لگاتار 13 سال سے ایس ایس سی میں پرفیکٹ 10/10 کے حصول کا ریکارڈ قائم کرتا آ رہا ہے ۔ 
ایس ایس سی میں ایم ایس کے طلبہ کی شاندار کامیابی پر ادارہ کے چیئر مین محمد لطیف خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے 10/10 سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ کا اعلان کیا یہ ایوارڈ گزشتہ 23 سال ایس ایس میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے  ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دیا جاتا ہے . جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ 25 ہزار روپئے اور توصیف نامہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔
 اس موقع پر محمد لطیف خان نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.