the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
 تلنگا نہ  سے  منتخب  تمام  چھ  ورلڈٹین ایم پیز کا  تعلق ایم ایس  کریٹیو اسکول سے ہے

حیدر آباد،  30/جنوری:  یونیسکو(  UNESCO) کے تحت چلنے والے ورلڈٹین پارلیمنٹ  میں  نمائندگی کے لئے منتخب ایم ایس کریٹیو  اسکول کے چھ طلبہ نے آج  ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی رہائش  واقع منسٹرس کوارٹرس پر ملاقات کی،    منتخب طلبہ     محمد عبدالمقیت،      افیفہ مہک، فقیہ تسنیم   ،یاسمین شیخ    ،نوربانو اور    دانیہ ناظرین     کے  ہمراہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈ یمی  کے مینجمنٹ  کے   اراکین  بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن  اکیڈیمی  کے سینئر ڈائرکٹر  محمد معظم حسین اور اکیڈیمک ڈائرکٹر  ڈاکٹرسید حمید   بھی    چھ منتخب ٹین ایم پیز کے ساتھ تھے۔ ڈاکٹر محمد معظم حسین   نے ٹین ایم پیز کا    وزیر داخلہ محمد محمود علی سے تعارف کروایا۔ انہوں نے  طلبہ  کی ان کاوشوں پر روشنی ڈالی جس کی بناء پر یونیسکو کے تحت چلنے والے ورلڈٹین پارلیمنٹ  کے لئےایم ایس کریٹیو  اسکول کے چھ طلبہ منتخب ہوئے  ہیں۔ 

وزیر داخلہ محمد  محمود علی نے 



فردا  ً فردا   ً   تمام چھ ٹین  ایم پیز سے  گفتگو کی ۔تقریباً نصف گھنٹے چلنے والی اس ملاقات میں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی  نے طلبہ سے ان کے پروجیکٹس پر بھی  بات کی ۔  محمود علی،   طلبہ  کی جانب سےدنیا کو  بہتر بنانے    پیش  کئے گئے منصوبوں سے کافی متاثر ہوئے ۔ اور ان  کے مستقبل  کے لئے نیک تمناو  ں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر  محمد محمود علی نے ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈیمی  کے  دینی تعلیم کےساتھ ساتھ ماڈرن ایجوکیشن فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا اورطلبہ کے لئے فراہم تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاقیات  کے نظم  کی  ستائش کی  جس کی وجہ سے  طلبہ ہر  میدان میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ یونیسکو(  UNESCO) کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے  لئے ساری دنیا سے سال  2023 کے لئےجن  100اراکین (ایم پی) کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں  ایم ایس کریٹیو  اسکول کے 6  طلبہ شامل  ہیں۔ تلنگانہ بھر میں ایم ایس وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے  جن کے طلبہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یاد رہے  سال گذشتہ  بھی ایم ایس  کے چار طالبات  نے   باوقارورلڈ ٹین  پارلیمنٹ  کے لیے منتخب ہونے کا  اعزازحاصل کیاتھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.