the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 حیدرآباد، 13 فروری (پریس نوٹ) انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) ، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ایران کلچر ہاو ٔس، نئی دہلی کے تعاون سے ، تصوف پر سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ سمینار کا افتتاحی اجلاس 14 فروری، 10:30 بجے صبح آئی ایم سی کے پریویو تھیئٹر میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ایرانی اسکالر ڈاکٹر مسعود ربانی کے خطاطی کے نمونوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد علی ربانی ، ثقافتی کونسلر ، آئی سی ایچ ، نئی دہلی اور پروفیسر محمد کاظم کوہدوئی ، یزد یونیورسٹی ، ایران ”ہندوستان اور ایران کے تاریخی تناظر میں تصو ف کی اہمیت“ پر اظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر مسعود ربانی اسلامی خطاطی پر گفتگو کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، رجسٹرار صدارت کریں گے۔ ڈائرکٹر آئی ایم سی جناب رضوان احمد کے مطابق سمینار کے ذریعہ طلبہ کو ثقافت اور شخصی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامو ں سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مزید مستحکم



ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے پروگرام کے اہتمام پر اظہار مسرت کیا اور اس کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے۔ جناب عامر بدر، پروڈیوسر ، آئی ایم سی پروگرام کے کو آرڈینیٹر ہیں۔ افتتاحی پروگرام کا(https://www.youtube.com/watch?v=S3Pk-giWyCw) پر براہ راست ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.imcmanuu.com ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
اس دوران پر آئی ایم سی کے سنیما کلب ”سنیماتھک مانو“ کے زیر اہتمام ایرانی فلمی میلہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس کے تحت کل شام 4 بجے فلم ”دلبری“ کی نمائش کی جائے گی۔ یہ میلہ 16 فروری تک جاری رہے گا جس میں مزید 6 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.