the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19جولائی (یو این آئی) مسلمانوں میں لیڈر شپ نہ پنپنے کی وجہ اپنوں کی بے قدری کو قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر بہار کے سابق وزیرڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو آگے بڑھانا اور ان کی عزت افزائی کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ دیر رات جنتا دل متحدہ کے نو منتخب رکن قانون سازکونسل بہارڈاکٹرآفاق احمد خاں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تہنیتی پروگرام میں کہی۔
ریفارمر آف اوکھلاکی طرف منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے اپنے لوگوں کی عزت افزائی کرنا چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے دشمنوں کی حکمت عملی اور سازش ہے کہ مسلمان کے ذریعہ ہی مسلمانوں کی بے قدری کی جائے تاکہ وہ کسی اہم مقام پر نہ پہنچ سکے۔ جب کہ دوسرے لوگ اپنے لوگوں کی ہمت اور عزت افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے ہم ہر سطح پر اپنے لوگوں کی خواہ وہ سیاست میں ہوں یا تعلیم، کھیل میں ہو سائنس میں یا دیگر



شعبے میں نہ صرف ان کی قدر دانی کریں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کریں۔
شکیل الزماں انصاری نے کہاکہ سیاست میں اختلافات عام بات ہے اور مسلمانوں میں کچھ زیادہ ہے جب کہ دوسرے لوگ اختلافات کو صرف سیاست کے میدان تک رکھتے ہیں اور مسلمان انہیں دل سے لگالیتے ہیں۔
نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر آفاق احمد خاں نے ہمت افزائی کے لئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کبھی گریز نہیں کریں گے اور جوذمہ داری دی گئی ہے اس کو پورا کرنے میں حتی الامکان کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں میں سیاست میں شدت سے حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ اپنی باتوں کو مناسب مقام پر رکھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ مسائل ایوان میں اٹھتے اور وہیں سے حل کے فارمولے تلاش کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورت میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور کام میں لگے رہنے سے اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ علی گڑھ معاملے میں شمولیت کی وجہ سے سب لوگ مجھے علی گرین سمجھنے لگے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.