کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟
.png)
ذرائع:
جے این ٹی یو سے منسلک کالجوں کے تقریباً 20 ہزار R22 طلبہ کے گریس مارکس میں ایک مرتبہ اضافے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
چار دن قبل مجلس کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے وائس چانسلر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے گریس مارکس کی موجودہ حد 0.15 فیصد سے بڑھا کر کم از کم 0.35 فیصد کرنے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے
کہا کہ کئی طلبہ کو ملازمت کے آفر لیٹرز مل چکے ہیں اور گریس مارکس میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں ان کے روزگار کے مواقع متاثر ہوسکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے آج مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی سے دارالسلام میں ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے گریس مارکس میں ایک مرتبہ اضافے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ طلبہ نے کہا کہ معاملے میں تاخیر سے ان کی ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔