ذرائع:
تلنگانہ میں دو ہزار سے زائد پرائیوٹ ڈگری، انجینئرنگ اور پی جی کالج مسلسل دوسرے دن بند رہے۔ اداروں کے انتظامیہ نے زیرِ التواء فیس ری ایمبرسمنٹ فنڈز کی فوری اجرائی کے لیے احتجاج کیا۔ کالج مالکان کے مطابق، حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کی واجب الادا رقم نہ ملنے سے تعلیمی ادارے شدید مالی بحران میں ہیں اور
تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔اساتذہ، طلبہ اور کالج نمائندوں نے امبیڈکر و اندرا گاندھی مجسموں کے قریب مظاہرے کرتے ہوئے بقایہ فنڈز کی فوری اجرائی کا مطالبہ کیا۔ بی سی اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشنز نے اس احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ اگر فنڈز جاری نہ کیے گئے تو ریاست گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔