: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: مادھاپور میں نارائنا اسکولس کے صدر دفتر میں دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ڈائریکٹرز سندھورا اور شرنی نے کیا۔ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو انہوں نے میڈلز سے نوازا۔ ڈائریکٹرز نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج میں شہر سے تعلق رکھنے والی سریما ریڈی نے 600 میں سے 594، اکشیا منویتا اور چلا سائی ہنشنی نے 593 نمبر حاصل کیے۔ نارائنا کے چھ طلبہ نے 600 میں سے
591 نمبر حاصل کیے، جب کہ بارہ طلبہ نے 590 نمبر حاصل کیے۔ نارائنا گروپ کے 66 کیمپسز نے 100 فیصد پاسنگ ریٹ حاصل کیا، جب کہ ادارے نے مجموعی طور پر 99.4 فیصد کامیابی درج کی۔ نارائنا کے دسویں جماعت کے نتائج میں اوسط نمبر 517 رہا، اور یہ اعزاز صرف نارائنا کو حاصل ہوا۔ طلبہ کو امتحانی دباؤ سے بچانے کے لیے "دیشا” نامی ایک خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت دباؤ کے شکار طلبہ کی شناخت کر کے ان کی رہنمائی اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔