: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 11 مئی 2025:( پریس نوٹ) ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کامن انٹرنس ٹیسٹ (TS EAPCET 2025) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام بلند کیا ہے۔
اس سال ایم ایس جونیئر کالج کے 15 طلبہ نے TS EAPCET کے ٹاپ 1000 رینک میں جگہ بنائی ہے، جو ادارے کی معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ٹاپ رینک حاصل کرنے والے نمایاں طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیرمین محمد لطیف میموری خان نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو ان کی انتھک محنت، والدین کے استقلال انکی دعاؤں اور اساتذہ کی بھرپور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی شعبے میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے، مستقبل کے لیڈران کی شکل میں ایسے ہی باصلاحیت اور محنتی طلبہ تیار کرتا رہے گا جو ریاستی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادارے ، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔