the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 26 جنوری (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک ، پر رسم پرچم کشائی انجام دی۔
اس موقع پر انور احمد نے جشن میں شریک اسٹاف کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور اسٹاف سے خطاب کیا ۔
انور احمد نے دستور کے ذریعہ ہمیں ملنے والے سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا کہ آزادی کی جدوجہد کرتے ہوئے ہمارے بڑوں نے اس لئےاپنے جانوں تک کو قربان کردیا تاکہ آنیوالی نسلوں کو آزادی کے ساتھ ہی ساتھ بنیادی حقوق فراہم ہوں ۔
انور احمد نے خبر دار کیا کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے خوبصورت اورگلدستہ نما ملک کو مذہب کی بنیاد پربانٹنےکی کوشش ہو رہی ہے۔ ہم یہ دیکھ کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتے ۔



ہمیں اس تفرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم میں اس فکر کو نمایاں کرنے کی ضرورت بھی ہے کہ ہم اپنے آنیوالی نسلوں کے لئے کس طرح کا ملک ورثہ میں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔
انور احمد نے اپنا خطاب جاری رکھتے ھوئے کہا کہ ہمارے لیئےیوم جمہوریہ تقاریب کا مقصد محض جشن منانا ہی نہیں بلکہ اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک میں آنے والی نسلوں کے لیئے ایک ایسا ماحول فراہم کریں جس میں ملک خوش حال ہو ، سب کے لئےمساوی حقوق ہوں اور سب کوبے خوف ہو کر اپنے مذہب کی پیروی کرنے کا موقع ملے۔ انور احمد نے اپنے اسٹاف کو یہ عہد دلوایا کہ اس طرح کی منصوبہ سازی کریں کہ ہمارے طلبہ میں دستور کی حفاظت کا جذبہ تقویت پاتا رہے۔
کارپوریٹ آفس پر منعقدہ جشن یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر سید عبد الحمید ڈائرکٹرایم ایس ایجوکیشن بھی موجود تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.