the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 17/نومبر (پریس ریلز) یونیورسٹی ٹاپر ہونے کی اپنے کالج کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحان میں ٹاپر کی فہرست میں اپنا نام درج کرالیا۔


آج عثمانیہ یونیورسیٹی کے بی۔کام (کمپوٹرس) کی جاری ٹاپر لسٹ میں ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نوشین جلیل (HT No. 127514402007) بنت محمد جلیل نے یونیورسٹی میں 2nd پوزیشن حاصل کیا۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینرڈائرکٹر معظم حسین نے آج اس نمایاں کامیابی کی جانکاری دی دیتے ہوئے بتایا کہ امسال بھی ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نے ڈگری کے امتحان میں یونیورسٹی ٹاپر کا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طالبہ نے بی ۔ کام (کمپوٹرس) کے امتحان میں یونیورسٹی 2nd ٹاپرس کا



مقام حاصل کرکے کالج کی روایت کو برقرار رکھا۔
انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں ایم ایس نے لڑکیوں کے لئے خصوصی گرلز ڈگری کالجسس قائم کئے اور اس کالج کے پہلے بیاچ کی 3 طالبہ نے 1st' 2nd اور 5th رینک حاصل کیا تھا۔ اسکے بعد سے ٹاپر کی فہرست میں ایم ایس کے طالبہ کے آنے کی روایت قائم ہوگئی۔ اور امسال کے ٹاپر فہرست میں نوشین جلیل نے یہ مقام حاصل کرکے کالج کی روایت کو برقرار رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کے کالجس میں بچیوں کو Safe & Secure ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری کی تربیت بھی فراہم کرایا جاتا ہے تاکہ عملی زندگی کے میدان میں وہ ایک کامل خاتون کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا سکے۔ انہوں نے نوشین جلیل اور اسکے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم گاہ میں کسی طرح بہتر سے بہتر ماحول فراہم کیا جائے تا کہ طالبہ اور لیکچررس پر سکون ماحول میں تعلیم و تعلم کے عمل کو برقرار رکھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.