the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
یونیورسٹی کا دوسرا رینک حاصل کرنے والی طلباء اور دیگر ٹاپرس کواعزاز سے نوازا گیا
حیدرآباد 12/فروری: ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نوشین جلیل بنت محمد جلیل جس نے عثمانیہ یونیورسٹی کے بی کام (کمپوٹرس) میں یونیورسٹی 2nd رینک حاصل کیا تھا کو ایک تہنتی پروگرام میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف مضامین میں 100 فی صد نشانات حاصل کرنے والے 17 طلباء اور 10 دیگر ٹاپرس کو بھی گولڈمیڈلس سے نوازا گیا۔ آج اس کی جانکاری ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے دی ۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ٹاپر ہونے کی اپنے کالج کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحان میں ٹاپر کی فہرست میں اپنا نام درج کرالیا۔ اور عثمانیہ یونیورسیٹی کے بی۔کام (کمپوٹرس) کی جاری ٹاپر لسٹ میں ایم ایس ڈگری کالج کی طالبہ نوشین جلیل بنت محمد جلیل نے یونیورسٹی میں 2nd پوزیشن حاصل کیا۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی انتظامیہ نے ایم ایس ڈگری کالجسس کے 2014-2017 بیاچ طلباء کے لئے مانصاحب ٹینک کے کارپوریٹ افس میں ایک تہنتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔ جس میں 250 طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تہنیتی پروگرام چیف گیسٹ ڈاکٹر فہمدہ بانو تھیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کامیابی چاہتیں ہیں تواپنی ڈکشنری سے ان جملے کو (میں نہیں کر سکتی) نکال باہر کیجئے اور اس کی جگہ( میں کر سکتی ہوں )کا استعمال کیجئے۔ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور کبھی ہمت نا ہاریں۔
انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی کی جدوجہد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح آج انہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بچپن میں ہی انکی شادی ہوگئی تھی لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کے حصول کو جاری رکھا۔ اور کبھی



بھی ہمت نہیں ہارا۔

اور یہ اس ہمت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے میڈیسن کا اعلیٰ تعلیم یورپ سے مکمل کیا اور آج ایک کامیاب ڈاکٹر کے طور پر سماج میں اپنا مقام بنایا ہے۔
نزہت خان (فینانس ڈائرکٹرا یم ایس ایجوکیشن اکیڈمی) نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اعلیٰ سوچنا چاہئے۔ اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پوری محنت کرنی چاہئے۔انہوں نے طالبات کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا نشانہ طے کرلیں اور ایک وقت میں ایک ہی چیز پر اپنی توجہ مرکوز کریں پھر دیکھیں کہ کس طرح آسانی سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں ایم ایس نے لڑکیوں کے لئے خصوصی گرلز ڈگری کالجسس قائم کئے اور اس کالج کے پہلے بیاچ کی 3 طالبہ نے 1st' 2nd اور 5th رینک حاصل کیا تھا۔ اسکے بعد سے ٹاپر کی فہرست میں ایم ایس کے طالبہ کے آنے کی روایت قائم ہوگئی۔ اور امسال کے ٹاپر فہرست میں نوشین جلیل نے بھی یہ مقام حاصل کرکے کالج کی روایت کو برقرار رکھا۔
ایم ایس کے کالجس میں بچیوں کو Safe & Secure ماحول میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری کی تربیت بھی فراہم کرایا جاتا ہے تاکہ عملی زندگی کے میدان میں وہ ایک کامل خاتون کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا سکے۔ ایم ایس ڈگری کالج کا یہ Motto یہ ہے کہ یہاں تعلیم مکمل کرنے والی بچیاں Professional کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب Home maker بھی بنے اور اسی نہج پر ایم ایس ڈگری کالجس فار ویمنس چلا ئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے نوشین جلیل اور اسکے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم گاہ میں کسی طرح بہتر سے بہتر ماحول فراہم کیا جائے تا کہ طالبہ اور لیکچررس پر سکون ماحول میں تعلیم و تعلم کے عمل کو برقرار رکھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.