the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔30؍ دسمبر : آج کے موجودہ دور میں اچھی تعلیم حاصل کرنا اور اپنے پیشے میں کامل مہارت سے کام کرنا جس سے انسانیت کو نفع پہنچے،عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور ہمارا یہ عمل جنت میں لے جانے کا ذریعہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار مولانا شفیع الدین ندوی نقشبندی نے ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں منعقدہ IIT اور IAS کے طلباء کی Alumni Meet میں کہا۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصدخدمتِ خلق ہونا چاہیے اس نیت کے ساتھ ہم جو بھی تعلیم اور پیشہ اختیار کرینگے وہ ہمارے لیے عبادت کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کو نفع پہنچانے کے مقصد سے حاصل کی گئی تعلیم اور کسی بھی اختیار کئے گئے پیشے میں کامل مہارت حاصل کرنا جنت میں لے جانے کا آسان راستہ ہے۔
انہوں نے IIT اور IAS کے طلباء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی لائن میں کامل مہارت حاصل کریں ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے کو پسند کرتا ہے جو اپنے فن میں کامل مہارت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فن کی مہارت اللہ کی امانت ہے اور حاصل کی گئی ان مہارتوں کو روپیہ کمانے کا مقصد نہ بنائیں ،بلکہ خدمت خلق کے لیے استعمال کریں۔ایسا کرنے سے اللہ ہمیں قوت و طاقت عطا فرمائے گا اور ہمارا کام اپنے ذمہ لے لے گا۔انہوں نے موجودہ تمام طلباء سے کہا کہ وہ جس کسی بھی Profession میں جائیں اپنے کام سے برادرانِ وطن کو اس طرح متاثر کریں کہ وہ آپکو ملک کا اثاثہ سمجھنے لگے۔
جناب اے کے خان (مشیر کار حکومت ریاست تلنگانہ) نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے زمانے میں ملت کے نوجوانوں کو IASآفیسر بنانا وقت اور حالات کا تقاضہ



ہے۔سیول سرویسز میں ہی شامل ہو کر ہم اچھی طرح سے ملک و ملت کی خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے سیول سرویسزکے امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کوٹپس بھی دےئے اور انہیں کن چیزوں کو کرنے اور کن چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے ،اس سے بھی واقف کروایا۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ ملت کے نوجوانوں کو IASکا پیشہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر اُن کے ہاتھوں IIT میں داخلہ پانے والے کامیاب طلباء کو گولڈ اور سلور میڈلس بھی دئیے گئے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیر مین محمد عبدالطیف خان نے طلباء کو قائدانہ رول ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر بننے کے لئے اپنے اندر غور و فکر کرنے کی عادت پیدا کرنی ہوگی۔اس کے لئے ہمیں اپنی روزانہ کی معمولات میں سے 1 گھنٹہ سوچ و فکر کے لئے مختص کرنا چاہیے تاکہ ہمارے اندر تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہو۔
انہوں نے طلباء کو موبائل فون کو کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ شوشل میڈیا سے ہم جتنی دوری بنائیں وہ ہمارے لئے سود مند ہوگا۔کیونکہ شوشل میڈیا اور موبائل فون ہمیں تخلیقی کاموں کی سمت سوچنے نہیں دیتا ۔IIT رحمانی ۔ 30 اور IAS اکیڈیمی کے طلباء کے اس المنی میٹ سے مسٹر جیلانی اور انور احمد و دیگر تعلیمی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
واضح رہے کہ ایم ایس رحمانی۔30 کے نئے بیاچ میں داخلہ کے لئے 14 ؍ جنوری 2018ء جو جنوبی ہند کے مختلف شہروں میں اسکرینگ ٹسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔حیدرآباد سمیت ریاست تلنگانہ میں اس اسکرینگ ٹسٹ کو 21 سنٹرس میں منعقدکیاجا رہا ہے۔اس ٹسٹ میں 30 کامیاب امیداوار کو IIT Mains اور IIT Advanced کی کی مفت کوچینگ فراہم کی جائے گی۔اس اسکرینگ ٹسٹ کی مزید تفصیلات اس فون نمبر 8688131335سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.